0
Thursday 9 Aug 2012 11:40

یوم علی(ع) پر پنجاب کے 5 شہر حساس قرار دے دیے گئے

یوم علی(ع) پر پنجاب کے 5 شہر حساس قرار دے دیے گئے
اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت حضرت علی(ع) کے موقع پر لاہور اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں کو حساس قرار دیدیا گیا۔ جمعرات کے روز وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت یو م شہادت حضرت علی(ع) کے موقع پر سیکورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سیکورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور، فیصل آباد، رحیم یارخان اور چکوال کو حساس ترین شہر قرار دیدیا۔

شہباز شریف نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ جن علاقوں سے جلوس نے گزرنا ہے ان علاقوں میں زیادہ سے زیادہ سیکورٹی اہلکار تعینات کئے جائیں بلکہ ہر علاقے کو 3 مرتبہ دیکھا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ اس موقع پر سکیورٹی حکام نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ جن شہروں کو حساس قرار دیا گیا ہے ان کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس فورس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے چوکس ہیں۔

دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما مظاہر شگری کا کہنا تھا کہ ویسے تو پورا ملک حساس ہے آپ کسی بھی جگہ پر محفوظ نہیں لیکن ایسے موقعوں پر حکومت کی جانب سے ایسی خبریں چلوانے کا مقصد عزاداروں میں خوف پیدا کرنا ہے تاکہ وہ جلوسوں اور مجالس میں جانے سے گریز کریں۔ مظاہر شگری نے کہا کہ عزاداری کے دشمنوں کی یہ سازشیں کامیاب نہیں ہوں گے بلکہ جب بھی دشمن نے کوئی حرکت کی ہے عزاداری میں اور زیادہ اضافہ ہوا ہے اور امسال بھی یوم علی(ع) اپنے روایتی جوش جذبے کے تحت ہی منایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 186104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش