0
Thursday 9 Aug 2012 14:55

جمعۃ المبارک اور یوم شہادت حضرت علی(ع) پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ

جمعۃ المبارک اور یوم شہادت حضرت علی(ع) پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام ٹائمز۔ جمعۃ المبارک اور یوم شہادت حضرت علی(ع) کے موقع پر پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے، مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں کے دوران سخت ترین حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے۔ تفصیل کے مطابق جمعۃ المبارک اور یوم شہادت حضرت علی(ع) کے موقع پر ایام عزاء کے دوران صوبائی حکومت نے پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر نے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر 21 رمضان المبارک کو یوم شہادت حضرت علی(ع) کے موقع پر مجالس عزاء اور ماتمی جلوسوں کی حفاظت کیلئے فول پروف انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب کے اہم شہروں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، جہلم، راولپنڈی، ملتان، بہاول پور، مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان، خانیوال اور جہانیاں سمیت صوبے بھر میں جمعۃ المبارک کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ شہروں کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس گشت بڑھا دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 186175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش