0
Friday 10 Aug 2012 01:01

ملک میں نوکریوں کا بحران ہے، نوجوان اپنے چہروں پر برائے فروخت کا بورڈ نہ لگائیں، ابرار الحق

ملک میں نوکریوں کا بحران ہے، نوجوان اپنے چہروں پر برائے فروخت کا بورڈ نہ لگائیں، ابرار الحق
اسلام ٹائمز۔ اگلے دس سالوں میں نوجوانوں کیلئے تین کروڑ ساٹھ لاکھ نوکریوں کی ضرورت ہوگی، بے روزگاری بڑھ جانے سے جرائم کا راج ہونے کا اندیشہ ہے، کاروباری طبقہ دن بدن کمزور ہوتا جارہاہے اور اس ملک میں نوکریوں کا بحران ہے، نوجوان اپنے چہروں پر برائے فروخت  ہیں کا بورڈ نہ لگالیں، چھوٹی سوچ اور برادری ازم کا خاتمہ کر کے نوجوانوں کو آگے لائیں، تحریک انصاف کی حکومت آئیگی اور ان حالات کو ٹھیک کرے گی۔ 

ان خیالات کا اظہار سابق مرکزی صدر یوتھ ونگ تحریک انصاف ابرارالحق نے ملتان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس دور حکومت میں کاروبار کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے، اس موقع پر ڈاکٹر منظور حسین ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالات برے لوگوں کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں لیکن اس وقت حالات زیادہ خراب ہوتے ہیں جب اچھے لوگ خاموش رہیں، اب نوجوان طبقہ خاموش نہ رہے، تحریک انصاف کا ساتھ دے۔
خبر کا کوڈ : 186268
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش