0
Thursday 9 Aug 2012 21:47

قبائلی علاقوں میں موجود طالبان کے رویے میں تبدیلی آئی ہے، رحمان ملک کا انکشاف

قبائلی علاقوں میں موجود طالبان کے رویے میں تبدیلی آئی ہے، رحمان ملک کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بھارت جانے والے 60 ہندو خاندانوں کو روک دیا گیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارتی ہائی کمیشن نے 250 ویزے کیسے جاری کردیئے۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ہندو خاندانوں کا بھارت جانا پاکستان کے خلاف سازش بھی ہو سکتی ہے، ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے اورانہیں کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔ رحمان ملک نے سیاسی معاملات پر بھی دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے چوہدری نثار اور عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک پٹیشن مافیا موجود ہے، چیف جسٹس اس کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ قبائلی علاقوں میں موجود طالبان کے رویےمیں تبدیلی آئی ہے۔

وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات بہتر ہوئے ہيں اور لاشيں گرنا بند ہوئی ہيں، حکومت اور عدليہ ميں کوئی درميانہ راستہ نکلنا چاہيے، انھوں نے کہا کہ حکومت اورعدليہ کے درميان ڈيڈلاک ختم ہونا چاہيے، ججوں کو ہم نے بحال کيا، ان کيخلاف کيسے کوئی اقدام کر سکتے ہيں، انھوں نے بتايا کہ حکومت نے جيکب آباد سے نقل مکانی کرنيوالے 250 ہندووں کو بھارت جانے سے روک ديا ہے، بھارتی ہائی کميشن بتائے کہ 250 ويزے کيوں جاری کيے، ہندووں کی نقل مکانی پاکستان کيخلاف بہت بڑی سازش ہے، ہم اپنی تسلی کے بعد ہی ان ہندووں کو جانيکی اجازت دينگے، چودھری نثار ہر کارروائی ميرے اوپر نہ ڈاليں، اگرعمران خان کے سوالات برے لگتے ہيں تو انھيں عدالت ليکرجائيں۔
خبر کا کوڈ : 186269
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش