QR CodeQR Code

یوم شہادت حضرت علی (ع) کے مو قع پر ضلع بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہیگی، ڈی پی او رحیم یار خان

10 Aug 2012 01:08

اسلام ٹائمز: 21 رمضان المبارک کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر جلوس اور مجلس کے گرد تین سیکورٹی حصار قائم کئے جائیں گے اور ہر آنے والے شخص کی چیکنگ ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رحیم یار خان سہیل ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ یوم شہا دت حضرت علی (ع) کے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، پولیس کی جانب سے سیکورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا، جلوس و مجالس کے ایریا میں سکیورٹی کا معیار ریڈ الرٹ ہو گا، اہل تشیع رضا کار بھی ہمراہ ہو ں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 21 رمضان المبار ک کے روز یوم شہادت حضرت علی (ع) کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے پولیس کے اجلاس کی صدرارت کرتے ہو ئے کیا۔
 
اس موقع پر ڈی پی او سہیل ظفر چٹھہ نے کہا کہ یوم علی (ع) کے موقع پر دس محرم الحرام کے برابر سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں ہر جلوس اور مجلس کے گردتین سکیورٹی حصارقائم کئے جائیں گے ہر آنے والے شخص کی چیکنگ ہو گی، تمام راستوں کی ٹیکنیکل سویپنگ کرائی جائے گی، جلوس کے راستے کی سب رکاوٹیں ہٹا کر پولیس راستوں کو سیل کر دے گی، جلوس یا مجلس میں بغیر شناخت اور زبردستی گھسنے والوں کو ہرصورت روکا جائیگا، تمام پولیس ڈیوٹی کو موئثر بنانے کے لئے اہل تشیع رضاکار بھی پولیس کے ہمراہ فرائض سر انجام دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 186271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/186271/یوم-شہادت-حضرت-علی-ع-کے-مو-قع-پر-ضلع-بھر-میں-سیکورٹی-ہائی-الرٹ-رہیگی-ڈی-پی-او-رحیم-یار-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org