QR CodeQR Code

امام علی علیہ السلام کا طرز زندگی ہر دور کے باطل پرستوں کے لئے پیغام اجل ہے، علامہ مقصود علی ڈومکی

11 Aug 2012 05:12

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل کا مجلس عزاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ تمام انسانی صفات و کمالات امام علی علیہ السلام کی ذات گرامی میں جمع تھے اسی لئے آپ انبیاء کرام کے مشن اور پیغام کے وارث تھے۔


اسلام ٹائمز۔ اکیس رمضان المبارک یوم شہادت امیرالمومنین امام علی علیہ السلام کے موقع پر منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ تمام انسانی صفات و کمالات امام علی علیہ السلام کی ذات گرامی میں جمع تھے اسی لئے آپ انبیاء کرام کے مشن اور پیغام کے وارث تھے آپکی عظیم تعلیمات اور پاکیزہ افکار و کردار ہر دور کے انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔ علی علیہ السلام کا طرز زندگی ہر دور کے باطل پرستوں کے لئے پیغام اجل ہے۔ مجالس و جلوس عزا آل محمد (ص) سے عشق و مودت کا مظہر اور تجدید عہد وفا کا ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیب و ثقافت کی اندھی تقلید کرتے ہوئے اسلامی معاشرے میں فحاشی اور عریانی کا فروغ قابل مذمت ہے اسلامی اقدار و تعلیمات میں حیاء عفت اور حجاب پر زور دیا گیا ہے۔ مسلمان معاشرہ قرآن و سنت پر عمل پیرا ہو کر ابدی سعادت حاصل کر سکتا ہے انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ جناب قاضی حسین احمد کی جانب سے اتحاد بین المسلمین کے سلسلے میں کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے انکی جانب سے فحاشی و عریانی کے خلاف جدوجہد کو قابل تحسین قرار دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 186411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/186411/امام-علی-علیہ-السلام-کا-طرز-زندگی-ہر-دور-کے-باطل-پرستوں-لئے-پیغام-اجل-ہے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org