0
Saturday 11 Aug 2012 04:41

تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کریں، علامہ سید فرحت ہمدانی

تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کریں، علامہ سید فرحت ہمدانی
اسلام ٹائمز۔ قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کریں۔ ان خیالات کا اظہار القدس کمیٹی کے آرگنائزرز علامہ سید فرحت عباس ہمدانی اور علامہ اشفاق حسین وحیدی نے کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 17 اگست جمعۃ الوداع کو ملک بھر میں سربراہ شیعہ علماء کونسل اور سینئر نائب صدر ملی یکجہتی کونسل علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر یوم القدس منایا جائے گا۔ راولپنڈی اسلام آباد کا سب سے بڑا پروگرام میلوڈی چوک اسلام آباد سے آبپارہ چوک تک احتجاجی ریلی ہوگی جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اس ریلی میں مختلف مکاتب فکر کی شخصیات اور افراد شرکت کریں گے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عارف حسین واحدی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے کہا ہے کہ القدس ریلی میں تمام مسالک کے اکابرین شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ القدس کی آزادی اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حقوق کیلئے ہر کسی کو اپنا شرعی اور ملی کردار ادا کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 186415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش