0
Saturday 11 Aug 2012 14:27

کراچی میں جلوس پر ہوائی فائرنگ رینجرز کی شرانگیزی تھی،علامہ اسدی

کراچی میں جلوس پر ہوائی فائرنگ رینجرز کی شرانگیزی تھی،علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے دفتر سے جاری سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی جلوس پر ہوائی فائرنگ رینجرز کی شرانگیزی تھی، اس واقعے میں تمام حکومتی ادارے ملوث ہیں، یہ واقعہ عزاداری کو محدود کرنے کی سازش ہے، جسے ہم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نہتے عزاداروں پر گولیاں چلا کر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے بےنقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلٰی اور گورنر سندھ کا کردار بھی اس واقعہ میں مشکوک رہا ہے۔ سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، سید اسد عباس نقوی، استاد ذوالفقار علی اسدی نے اس واقعہ کی پر زور مذمت اور تحقیقات کا مطالبہ کیا اور ذمہ داروں جس میں ڈی جی رینجرز کراچی، کمشنر کراچی کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لاہور میں پرامن جلوس عزا پر انتظامیہ، امامیہ اسکاؤٹس، حیدریہ اسکاؤٹس و دیگر ملی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 186598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش