0
Saturday 11 Aug 2012 16:37

حج کرپشن کیس، حامد سعید کاظمی نے ضمانت کی درخواست جمع کرادی

حج کرپشن کیس، حامد سعید کاظمی نے ضمانت کی درخواست جمع کرادی
اسلام ٹائمز۔ حج کرپشن کیس کے ملزم سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی نے ضمانت کیلئے اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی کی عدالت میں درخواست جمع کرادی جبکہ سابق ڈی جی حج راو شکیل نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کے منجمد اکاونٹ بحال کئے جائیں، راولپنڈی میں اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی، سابق ڈی جی حج راو شکیل اور آفتاب اسلام راجا پیش ہوئے۔ حامد سعید کاظمی کی جانب سے ضمانت کی درخواست کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اگر کسی مقدمے کا ٹرائل ایک برس بعد بھی مکمل نہیں ہوتا اور اس کے خلاف کوئی واضح ثبوت بھی سامنے نہیں آتا تو اسے ضمانت کا حق حاصل ہوتا ہے جبکہ حامد سعید کاظمی کو گرفتار ہوئے سوا برس سے زائد عرصہ ہوچکا ہے اور استغاثہ کی جانب سے بھی کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے، اس لئے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ 

سماعت کے دوران راو شکیل سابق ڈی جی حج کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ان کی درخواست کو زیر غور لاتے ہوئے ان کے منجمد اکاونٹس بحال کئے جائیں، عدالت نے ضمانت اور اکاونٹس بحالی کی درخواستوں پر غور آئندہ سماعت تک ملتوی کرتے ہوئے تحقیقاتی افسر کو حکم دیا کہ وہ اکاونٹس سے متعلق رپورٹ بھی آئندہ سماعت پر جمع کرائیں، جس کے بعد مزید گواہوں کے بیانات قلم بند کئے جائیں گے، مقدمے کی مزید سماعت اب 16 اگست کو ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 186655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش