0
Saturday 11 Aug 2012 16:42

آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر میڈیکل کیمپس کا انعقاد

آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر میڈیکل کیمپس کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ضلع ملتان میں نکلنے مختلف جلوسوں میں میڈیکل کیمپس لگائے گئے، سب سے بڑے میڈیکل کیمپس بومن جی اسکوائر چوک اور حسین آگاہی بازار میں لگائے گئے، اس موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈاکٹرز کے علاوہ ریسکیو 1122 کے ڈاکٹرز نے بھی اپنی ڈیوٹی انجام دی۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے نائب صدر ڈاکٹر عرفان حیدر نے کہا کہ یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر 40 سے زائد ایم بی بی ایس ڈاکٹرز نے میڈیکل کیمپس میں ڈیوٹی سرانجام دی، اور امامیہ میڈیکل کیمپس میں 400 سے زائد زخمیوں کو فرسٹ ایڈ امداد فراہم کی، اُنہوں نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان گزشتہ 25 سالوں سے ملتان کے جلوس چاہے وہ محرم الحرام کے ہوں، 28 صفر المظفر کے ہوں یا 21 رمضان المبارک کے، ہر سال اپنی استطاعت سے بڑھ کر مومنین کی خدمت کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 186661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش