0
Saturday 11 Aug 2012 23:57

ملتان، یوم القدس کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم دیگر جماعتوں کیساتھ ملکر عظیم الشان ریلی نکالے گی، علامہ اقتدار نقوی

ملتان، یوم القدس کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم دیگر جماعتوں کیساتھ ملکر عظیم الشان ریلی نکالے گی، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، اگر پوری دنیا کے مسلمان حضرت علی علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرتے تو آج پوری دنیا پر مسلمانوں کی حکومت ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اما م خمینی رحمتہ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پورے پاکستان میں امریکہ و اسرائیل مخالف مظاہرے ہوں گے، ملتان میں یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین دیگر جماعتوں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، امامیہ آرگنائزیشن، شیعہ علماء کونسل اور فلسطین فائونڈیشن کے ساتھ ملکر عظیم الشان ریلی نکالے گی، انہوں نے کہا کہ اس بار ملتان میں شیعہ جماعتوں کے ساتھ ساتھ اہل سنت برادران بھی کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 186740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش