QR CodeQR Code

اوباما نے حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد قرار دینے کے بل پر دستخط کر دیئے

11 Aug 2012 22:49

اسلام ٹائمز: نئے قانون کی رو سے امریکی وزیر خارجہ حقانی نیٹ ورک کے بارے میں 30 دن میں صدر کو رپورٹ دیں گی۔ ان کی رپورٹ کی روشنی میں ہی حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد گروپ قرار دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد قرار دینے کے قانون پر دستخط کر دیئے ہیں۔ نئے قانون کی رو سے امریکی وزیر خارجہ حقانی نیٹ ورک کے بارے میں 30 دن میں صدر کو رپورٹ دیں گی۔ ان کی رپورٹ کی روشنی میں ہی حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد گروپ قرار دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ امریکی کانگریس اور سینٹ کے متعدد ارکان حقانی نیٹ ورک کو دہشت گروپ قرار دینے کے لیے صدر اوباما پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین مائیک راجرز نے کہا صدر اوباما کا اس قانون پر دستخط کرنا اہم پیش رفت ہے۔


خبر کا کوڈ: 186744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/186744/اوباما-نے-حقانی-نیٹ-ورک-کو-دہشتگرد-قرار-دینے-کے-بل-پر-دستخط-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org