QR CodeQR Code

حکمران امریکی جنگ سے علیحدہ ہوجائیں، پروفیسر محمد ابراہیم

12 Aug 2012 19:58

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ملکی سلامتی اور امن کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے امریکی دبائو پر شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن شروع کئے جانے کی میڈیا رپورٹس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن ملکی سلامتی اور امن کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا۔ حکمران نام نہاد دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ سے علیحدہ ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اتوار کے روز المرکز اسلامی پشاور سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا خطرناک ردعمل سامنے آسکتا ہے۔ جس سے پورے ملک کا امن و امان تہہ وبالا ہوسکتا ہے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور امریکہ کے دبائو پر شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کرکے قومی سلامتی سے نہ کھیلیں۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکہ افغانستان میں شکست کھا چکا ہے۔ اور اپنی شکست کا بدلہ پاکستانی سے لینا چاہتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے امریکی خوشنودی کے لئے ملک کی سلامتی اور خودمختاری کو دائو پر لگا دیا ہے۔ امریکہ کیساتھ آقا اور غلام کا رشتہ ختم ہونا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ امریکی غلامی کی زنجیریں توڑنا ہوں گی۔ امریکہ کبھی پاکستان کا دوست نہیں رہا۔ وہ اس خطے میں بھارت کی بالادستی کے لئے کوشاں ہے۔


خبر کا کوڈ: 186947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/186947/حکمران-امریکی-جنگ-سے-علیحدہ-ہوجائیں-پروفیسر-محمد-ابراہیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org