QR CodeQR Code

فوجی آپریشن کی بجائے جرگوں اور مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے، شبیر احمد خان

12 Aug 2012 21:54

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین باڑہ میں راشن کی تقسیم کے موقع پر فائرنگ سے نوجوان کو ہلاک اور خاتون کو زخمی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلوزئی میں متاثرین باڑہ خیبر ایجنسی میں راشن کی تقسیم کے موقع پر فائرنگ سے نوجوان کو ہلاک اور خاتون کو زخمی کرنے والے سیکورٹی اہلکاروں کو گرفتار کرکے انہیں واقعی سزا دی جائے۔ اپنے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ واقعہ میں ہلاک ہونے والے نوجوان اور خاتون کے ورثاء کو معاوضہ بھی اداکیا جائے۔ حکومت کا اپنے ہی متاثر شہریوں سے اس قسم کا غیر قانونی اور غیر انسانی رویہ باعث تشویش ہے۔ اُنہوں نے آخر کہا کہ حکومت اپنی غلطیوں کا ادراک کرے اور فوجی آپریشن بند کرے۔ علاقہ میں جرگوں اور مذاکرات کا راستہ اپنا کر عوام کے مسائل حل کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 186948

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/186948/فوجی-آپریشن-کی-بجائے-جرگوں-اور-مذاکرات-کا-راستہ-اختیار-کیا-جائے-شبیر-احمد-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org