0
Sunday 12 Aug 2012 20:09

پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے، سید یوسف رضا گیلانی

پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے، سید یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ موجودہ وزیراعظم کو بھی رخصت کیا گیا تو پیپلزپارٹی مزاحمت اور احتجاج کرے گی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ کسی نے خیرات میں وزیراعظم نہیں بنایا۔ عوام کے منتخب نمائندے کو اگر اب گھر بھیجا گیا تو ملک توڑنے کے مترادف ہوگا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم کو گھر ہی بھیجنا ہے تو پھر الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں، سسٹم اور جمہوریت کو پیک کردینا چاہیے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک گیلانی کو گھر بھیجا گیا تو انہوں نے دو گیلانی پارلیمنٹ میں بھیج دئیے، پارلیمنٹ ہی سپریم ادارہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 186958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش