QR CodeQR Code

تحریک انصاف ملک میں تبدیلی چاہتی ہے، پاکستان کو امریکہ کی جنگ سے نکلنا ہوگا، عمران خان

12 Aug 2012 23:21

اسلام ٹائمز: دنیا ٹی وی کے پروگرام ان سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے۔ کرپشن کی وجہ سے ٹیکس کا نظام خراب ہوچکا ہے۔ پیسے والے لوگ ٹیکس ادا نہیں کر رہے، موجودہ حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ دھمکیوں سے نہیں ڈرتا، ایک لاکھ افراد کی امن ریلی لے کر وزیرستان ضرور جاﺅں گا، پاکستان کو امریکہ کی جنگ سے نکلنا ہوگا۔ دنیا ٹی وی کے پروگرام ان سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہے۔ کرپشن کی وجہ سے ٹیکس کا نظام خراب ہوچکا ہے۔ پیسے والے لوگ ٹیکس ادا نہیں کر رہے، موجودہ حکمرانوں نے اداروں کو تباہ کر دیا ہے۔ پاکستان سٹیل مل پر ڈاکہ مارا گیا ہے۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کرپشن کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ گورننس اور ٹیکس کے نظام کو بھی ٹھیک کرنا ہوگا۔ سوئٹزرلینڈ اور سنگاپور کرپشن ختم کرکے ترقی کرگئے ہیں۔ لیڈر کرپٹ ہو تو کارکن ایماندار نہیں ہوسکتے۔ تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس نے اپنے عہدیداران کے اثاثے ویب سائٹ پر ظاہر کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی چاہتی ہے۔ اسمبلی کے اندر موجود جماعتوں میں کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 186991

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/186991/تحریک-انصاف-ملک-میں-تبدیلی-چاہتی-ہے-پاکستان-کو-امریکہ-کی-جنگ-سے-نکلنا-ہوگا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org