0
Monday 13 Aug 2012 01:12

شوکت خانم اسپتال پر انگلیاں اٹھانے والے اپنی پارٹی میں احتساب نہیں کرسکے، جاوید ہاشمی

شوکت خانم اسپتال پر انگلیاں اٹھانے والے اپنی پارٹی میں احتساب نہیں کرسکے، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ساڑھے چار سالوں میں احتساب کا عمل قبر کھود کر دفن کر دیا گیا ہے، تحریک انصاف کے تحت کراچی میں افطار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ حکمران اٹھارہویں ترمیم کے باوجود ملک کو بحران سے نکالنے میں ناکام ہیں، ساڑھے چار سالوں میں احتساب کا عمل قبر کھود کر دفن کردیا گیا، حکمران قوم کو جواب دینے کو تیار نہیں، قوم جاگ چکی ہے پائی پائی کا حساب لے گی۔ انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کا سورج غروب اور عوام کو طلوع ہورہا ہے، اقلیتوں کو تحفظ فراہم نہیں کیا جارہا۔ جمہوریت کے دعویدار اپنی جماعت میں جمہوریت قائم کریں۔
 
انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوریت، اسلام اور پاکستان کی جنگ لڑے گی، ایم کیو ایم کے دوست ماضی میں تین مرتبہ حکومت میں شامل رہے اور ملک کو نقصان پہنچتا رہا، سب کو ملک بچانے کے لئے سوچنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ بوڑھے، جوانوں اور بیٹیوں کے دلوں میں تحریک انصاف نے جگہ بنالی ہے، شوکت خانم اسپتال پر انگلیاں اٹھانے والے اپنی پارٹی میں احتساب نہیں کرسکے، ملک میں ہندو برادری کو تحفظ فراہم نہ کرنا حکومت کی نااہلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 187005
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش