0
Monday 13 Aug 2012 20:38

ملی یکجہتی کونسل ملتان کا مشاورتی اجلاس، 27 رمضان المبارک کو ضلعی ہیڈ کوارٹر پر قومی پرچم لہرایا جائبگا

ملی یکجہتی کونسل ملتان کا مشاورتی اجلاس، 27 رمضان المبارک کو ضلعی ہیڈ کوارٹر پر قومی پرچم لہرایا جائبگا
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل ضلع ملتان کا اجلاس جماعت اسلامی ملتان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے ضلعی امیر خورشید عباس گردیزی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی امیر جماعت اسلامی ملتان پروفیسر افتخار چوہدری، نائب امیر ڈاکٹر اشرف علی عتیق، اسلامی تحریک ملتان ڈویژن کے جنرل سیکرٹری بشارت قریشی، ضلعی صدر اسلامی تحریک ملتان مولانا مجاہد عباس گردیزی، جماعتہ الدعوہ ملتان کے ضلعی رہنماء عبدالرحمٰن سیاف، قاری عبدالرئوف ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علمائے اسلام (ف)، محمد ایوب مغل ضلعی امیر جمعیت علمائے پاکستان ملتان، حافظ صہیب امین منتظم جمعیت طلبہ عربیہ ملتان، زاہد مقصود قریشی اور محمد زبیر صدیقی نے شرکت کی۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل ملتان کے رہنماء خورشید عباس گردیزی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل کا احیاء ایک قابل تحسین عمل ہے، جس کے ذریعے سے تمام مسالک کو ایک چھت کے نیچے جمع کیا جا سکتا ہے، اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 27 رمضان المبارک کو دن 11 بجے مرکزی آفس ملی یکجہتی کونسل ملتان میں تمام مذہبی جماعتوں کے رہنماء قومی پرچم کی پرچم کشائی کریں گے، اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ 28 رمضان المبارک کو جمعتہ الوداع کے موقع پر تمام مسالک کی مساجد میں بیت المقدس کی آزادی اور پاکستان کی سالمیت کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 187227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش