QR CodeQR Code

مجلس وحدت مسلمین ملتان کا اجلاس، القدس ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا

13 Aug 2012 23:45

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ یوم القدس کو ملکی سطح پر منائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی کی زیر صدارت جامع مسجد الحسین نیو ملتان مین منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی کابینہ کے اراکین کے علاوہ عمائدین شہر نے بھی شرکت کی، اجلاس میں یوم القدس کے موقع پر نکالی جانیوالی ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر انتظامی کمیٹیوں نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں اور اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ القدس ریلی کی تیاریاں مکمل ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ حسب سابق اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پورے پاکستان کی طرح ملتان میں بھی یوم القدس شان و شوکت کے ساتھ منائی گی۔
 
اُنہوں نے بتایا کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر تمام مذہبی جماعتوں کے رہنماء ریلی میں شرکت کریں گے، القدس ریلی نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ شاہ سے نکالی جائیگی، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچے گی، جہاں مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر جماعتوں کے علمائے کرام خطاب کریں گے، انہوں نے اپنے بیان میں عوام سے اپیل کہ جمعتہ الوداع کے موقع پر امام خمینی رہ کے فرمان کے مطابق اور علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پرجوق در جوق چوک گھنٹہ گھر پہنچیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ یوم القدس کو ملکی سطح پر منائے۔


خبر کا کوڈ: 187231

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/187231/مجلس-وحدت-مسلمین-ملتان-کا-اجلاس-القدس-ریلی-کے-انتظامات-جائزہ-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org