QR CodeQR Code

کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے، بھارت کی ڈھٹائی

13 Aug 2012 23:28

اسلام ٹائمز: ہندوستانی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران کہا کہ پاکستان نے سیاچن اور آزاد کشمیر پر غیر قانونی اور جبری قبضہ جما رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت نے مسئلہ کشمیر سے متعلق حسب روایت ڈھٹائی کا مظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر آزاد کشمیر سمیت بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے پارلیمنٹ میں کہا کہ پاکستان نے سیاچن اور آزاد کشمیر پر غیر قانونی اور جبری قبضہ جما رکھا ہے، ان دونوں علاقوں سے پاکستان کا اخراج ہی مسئلہ کشمیر کا حل ہے، ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان شملہ معاہدے اور لاہور اعلامیہ کی روشنی میں ہی دو طرفہ مسائل و معاملات کو پُرامن طور پر حل کیا جاسکتا ہے، کراچی اور شملہ معاہدے کے تحت جموں و کشمیر کو تقسیم کرنے والی حد متارکہ ”سیز فائر لائن“ کہلاتی ہے۔ 

بھارتی وزیر دفاع اے نے پارلیمنٹ میں جاری اجلاس کے دوران لوک سبھا میں ایک ممبر کی طرف سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تمام دو طرفہ اور حل طلب معاملات کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے پُرامن طور پر حل کرنے کے عزم پر کاربند ہے، تاہم پاکستان نے جموں و کشمیر کے ایک حصے پر غیر قانونی اور جبری طور قبضہ جما رکھا ہے اور یہی مسئلہ کشمیر کی اصل بنیاد ہے، جسے حل کرنا ہوگا۔
 
انٹونی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا سب سے بہتر اور موثر حل یہی ہوگا کہ پاکستان ریاست کے اپنی مقبوضہ علاقوں کو خالی کردے، سیاچن سے فوجی انخلاء کے بارے میں مرکزی وزیر دفاع نے کہا کہ سیاچن کا علاقہ بھارت کا اٹوٹ انگ ہے جبکہ بھارت کی یہ اصولی اور مستقل پوزیشن ہے کہ پوری ریاست جموں و کشمیر انڈین یونین کا اٹوٹ انگ ہے۔


خبر کا کوڈ: 187233

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/187233/کشمیر-ہمارا-اٹوٹ-انگ-ہے-بھارت-کی-ڈھٹائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org