0
Tuesday 14 Aug 2012 00:03

جشن آزادی، ملک بھر میں تیاریاں عروج پر، ملتان میں کینڈل واک

جشن آزادی، ملک بھر میں تیاریاں عروج پر، ملتان میں کینڈل واک
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں 65 جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر ہیں، گلیاں، بازار اور عمارتیں روشنیوں سے منور کر دی گئی ہیں، جشن آزادی کل روایتی جوش و جذبے سے منایا جائے گا، شہر روشنیوں سے جگمگا رہے ہیں، گلیوں، بازاروں اور شاہراہوں پر چراغاں منفرد نظارہ پیش کر رہا ہے۔ اسی طرح ملتان میں بھی تمام سرکاری اور نجی عمارتوں کو برقی قمقوں سے سجا دیا گیا ہے، ہر طرف رنگ و نور کی بر سات ہے، رات میں بھی دن کا سماں ہے، وطن سے محبت کے رنگ ہر شاہراہ پر نمایاں ہیں، چھو ٹے بڑے سب جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
 
شہر کے ہر کونے سے وطن سے محبت کے نغمے پھوٹ رہے ہیں، گلیاں، بازار، مارکیٹیں اور چھوٹی بڑی عمارتیں سج گئی ہیں، جگمگاتے مناظر زندہ قوم ہونے کا تاثر اجاگر کر رہے ہیں، اس موقع پر پاکستان پیٹریاٹ فورم کے زیراہتمام ملتان میں کینڈل واک بھی ہوئی، جس میں شمعیں روشن کر کے ملک کے لئے ہر قربانی پیش کرنے کا عزم کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 187245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش