QR CodeQR Code

شبقدر میں سول عدالت کے قریب بم دھماکہ، عمارت کو جزوی نقصان، ایک پولیس اہلکار زخمی

13 Aug 2012 23:54

اسلام ٹائمز: ایس ایچ او شبقدر اعجاز خان نے میڈیا کو بتایا کہ غفلت برتنے پر 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ایک کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کی لہر برقرار ہے، آج ضلع چارسدہ کے علاقے شبقدر میں سول عدالت کے قریب بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بارودی مواد سول عدالت کے مین گیٹ کے قریب رکھا گیا تھا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔ دھماکے سے عدالت کی عمارت کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ ایس ایچ او شبقدر اعجاز خان نے میڈیا کو بتایا کہ غفلت برتنے پر 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں ایک کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 187257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/187257/شبقدر-میں-سول-عدالت-کے-قریب-بم-دھماکہ-عمارت-کو-جزوی-نقصان-ایک-پولیس-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org