QR CodeQR Code

یوم آزادی، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب، چاک و چوبند دستے کی سلامی

14 Aug 2012 16:08

اسلام ٹائمز:تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور زاہد الیاس تھے، اس موقع پر پاکستان نیول اکیڈمی کے دستے نے مزار قائد پر گارڈ کے فرائض سنبھالے، مزار قائد میں 4 کیڈٹ مزار کے اندر اور 4 باہر ڈیوٹی انجام دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی، نیوی کے چاک و چوبند دستے کی سلامی دی۔ مزار قائد پر پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی اور گارڈ کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔ مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوئی جس میں پاک بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ 48 کیڈٹس اور 48 سیلرز نے پریڈ میں حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کموڈور زاہد الیاس تھے۔ اس موقع پر پاکستان نیول اکیڈمی کے دستے نے مزار قائد پر گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ مزار قائد میں 4 کیڈٹ مزار کے اندر اور 4 باہر ڈیوٹی انجام دیں گے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کموڈور زاہد الیاس نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔


خبر کا کوڈ: 187475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/187475/یوم-آزادی-مزار-قائد-پر-گارڈز-کی-تبدیلی-تقریب-چاک-چوبند-دستے-سلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org