QR CodeQR Code

ملتان، صدر اور وزیراعظم کیخلاف شاہ محمود قریشی کی تقریر پر کسانوں کی ہنگامہ آرائی

14 Aug 2012 16:50

اسلام ٹائمز: ملتان میں کسانوں کے مسائل اور بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف جلسہ کیا گیا، جس میں اس وقت بدنظمی دیکھنے میں آئی جب تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی ناقص کارکردگی کا خمیازہ عوام اور کاشت کاروں کو بھگتنا پڑتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں کسانوں کے جلسہ کے دوران اس وقت بدنظمی پیدا ہوگئی جب شاہ محمود قریشی کا نام تقریر کے لئے لیا گیا۔ جبکہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے بجلی کی اوور بلنگ پر صدر اور وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج دے دیا، ملتان میں کسانوں کے مسائل اور بجلی کے اضافی بلوں کے خلاف جلسہ کیا گیا، جس میں اس وقت بدنظمی دیکھنے میں آئی جب تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسٹیج پر بلانے کا اعلان ہوا، احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ کسانوں کے پروگرام میں سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

تاہم جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ واپڈا کی ناقص کارکردگی کا خمیازہ عوام اور کاشت کاروں کو بھگتنا پڑتا ہے، انہوں نے بجلی کے اضافی بلوں پر صدر اور وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج دے ڈالا، جلسے کے بعد بجلی کی اوور بلنگ کے خلاف کاشت کاروں نے مظاہرہ بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 187477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/187477/ملتان-صدر-اور-وزیراعظم-کیخلاف-شاہ-محمود-قریشی-کی-تقریر-پر-کسانوں-ہنگامہ-آرائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org