QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں ابھی آپریشن کا فیصلہ نہیں ہوا، حیدر ہوتی

15 Aug 2012 01:26

اسلام ٹائمز: پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے دشمن حملے کر رہے ہیں، تاہم فوج جوانمردی سے ان حملوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے کہا ہے کہ ہم دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دی ہیں اور دیتے رہیں گے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔ جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر پشاور پولیس لائنز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد پورے ملک میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔ دہشتگردی کیخلاف مقابلہ ہم نے شروع دن سے کیا ہے اور آخری دم تک کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے دشمن حملے کر رہے ہیں، تاہم فوج جوانمردی سے ان حملوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔ 

شمالی وزیرستان میں آپریشن سے متعلق پوچھے گئے سوال پر امیر حیدر ہوتی کا کہنا تھا کہ آپریشن کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ اگر اس قسم کا کوئی فیصلہ ہوا تو پوری قوم کو آگاہ کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے حکومت نے سفارشات تیار کی ہیں جو جلد ہی وفاقی حکومت کو بھجوادی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 187557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/187557/شمالی-وزیرستان-میں-ابھی-آپریشن-کا-فیصلہ-نہیں-ہوا-حیدر-ہوتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org