0
Tuesday 14 Aug 2012 23:35

66واں یومِ آزادی خیبر پختونخوا میں روایتی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا

66واں یومِ آزادی خیبر پختونخوا میں روایتی جوش و خروش کیساتھ منایا گیا
اسلام ٹائمز۔ ملک کا 66واں یومِ آزادی ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی انتہائی روایتی جوش و خروش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ دن کا آغاز پشاور میں 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ کیا گیا۔ نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اور مختلف تقاریب کا اہتمام کیا گیا، علاوہ ازیں پاک فوج نے قبائلی علاقوں میں پولیٹیکل انتظامیہ، مقامی قبائلی سرداروں، مشران اور ریٹائرڈ فوجی حضرات کے ساتھ ملکر جشنِ آزادی کی خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا۔
خبر کا کوڈ : 187559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش