QR CodeQR Code

امریکہ اور اسرائیل کے سامنے ڈٹ جانا ہی کامیابی ہے،پروفیسر اور ایٹمی سائنسدان کی شہادت میں صہیونیوں کا ہا تھ ہے،احمدی نژاد

17 Jan 2010 13:51

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں دفاعی پوزیشن اختیار نہیں کرنی چاہئے بلکہ ان کے مقابلے میں ڈٹ جانا ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ خوزستان میں علماء اور دانشوروں سے خطاب کرتے


تہران:ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے امریکہ اور اسرائیل کے مقابلے میں دفاعی پوزیشن اختیار نہیں کرنی چاہئے بلکہ ان کے مقابلے میں ڈٹ جانا ہی کامیابی کی ضمانت ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ خوزستان میں علماء اور دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تہران یونیورسٹی کے پروفیسر اور ایٹمی سائنسدان کی شہادت میں صہیونیوں کا ہا تھ ہے،جس انداز سے بم کا دھماکہ کیا گیا اس طرح کا طریقہ کار صہیونی ایجنٹ ہی استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن نہیں چاہتا کہ ایران ترقی کرے کیونکہ دشمن جانتا ہے کہ ایران کی ترقی کی صورت میں ثقافتی اعتبار سے پوری دنیا پر ایران کا بول بالا ہو جائے گا۔دشمن ہمارے دانشوروں کو شہید کر کے ایران کی ترقی و پیشرفت کو نہیں روک سکتا۔انہوں نے ہولو کاسٹ کا موضوع اٹھائے جانے پرامریکہ اور اسرائیل کی برہمی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ہولو کاسٹ پر اس لئے ناراض ہوتا ہے کہ اب تک وہ ہم پر یورش کرتا رہا ہے لیکن اب جبکہ ہم نے یہ موضوع اٹھا دیا ہے تو وہ اسے اپنے اوپر حملہ تصور کرتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 18766

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/18766/امریکہ-اور-اسرائیل-کے-سامنے-ڈٹ-جانا-ہی-کامیابی-ہے-پروفیسر-ایٹمی-سائنسدان-کی-شہادت-میں-صہیونیوں-کا-ہا-تھ-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org