0
Wednesday 15 Aug 2012 11:53

بھارتی یوم آزادی پر کشمیریوں کا دنیا بھر میں یوم سیاہ

بھارتی یوم آزادی پر کشمیریوں کا دنیا بھر میں یوم سیاہ
اسلام ٹائمز۔ کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری بھارت کے یوم آزادی کو آج یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔ جس کا مقصد بھارتی مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ دلانا ہے۔ بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی اور یاسین ملک نے دی ہے۔ ایک بیان میں سید علی گیلانی کا کہنا تھا بھارت کی قابض فوج نے کشمیریوں پر وحشیانہ مظالم روا رکھے، ان کے بنیادی حقوق غضب کئے۔ اس صورتحال میں بھارت کیلئے اخلاقی جواز نہیں بنتا کہ وہ مقبوضہ وادی میں یوم آزادی منائے۔ حریت رہنماؤں کا کہنا تھا سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے بھارتی دعوؤں کی حقیقت مقبوضہ وادی میں بے نقاب ہو جاتی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق بھارت میں آج آزادی کی 65 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ بھارتی یوم آزادی کی مرکزی تقریب نئی دلی میں ہوئی۔ نئی دلی میں جشن کا سماں ہے تو سری نگر سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ سرینگر سمیت وادی کے مختلف شہروں میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ وادی میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔ برطانیہ میں رہنے والے کشمیری بھی آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے پرامن مظاہرہ کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 187692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش