0
Sunday 17 Jan 2010 14:57

ایرانی جوہری پروگرام،6 عالمی طاقتوں کا اجلاس کسی فیصلے پر پہنچے بغیر ختم

ایرانی جوہری پروگرام،6 عالمی طاقتوں کا اجلاس کسی فیصلے پر پہنچے بغیر ختم
نیویارک:ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف مزید پابندیوں پر غور کیلئے امریکامیں ہونے والا چھ عالمی طاقتوں کا اجلاس کسی فیصلے پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا۔نیو یارک میں ہونے والے اجلاس میں امریکا،برطانیہ،فرانس،روس،چین اور جرمنی کے سفارتی اہلکاروں نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد روسی وفد کے سربراہ سرگئی ریابکوو نے صحافیوں کو بتایا کہ میٹنگ میں ایران کے جوہری پروگرام کو شفاف بنانے کے لیے مزید پابندیاں عائد کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا اجلاس اس حوالے سے نتیجہ خیز نہیں رہا کہ اس میں کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔اجلاس میں چین نے سخت پابندیوں کی مخالفت کی۔چین نے نچلی سطح کے سفارتی اہلکار کو اجلاس میں شرکت کیلئے بھیجا تھا۔جبکہ امریکی نمائندے ولیم برنس نے کہا کہ اجلاس انتہائی کارآمد رہا۔

خبر کا کوڈ : 18775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش