QR CodeQR Code

دہشت گردوں کیلئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں،حکیم اللہ ہو یا ولی الرحمان،سب کا انجام عبرت ناک ہو گا،رحمن ملک

17 Jan 2010 15:30

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکیم اللہ ہو یا ولی الرحمان،سب کا انجام عبرت ناک ہو گا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیلئے پاکستان میں اب کوئی جگہ نہیں،اب بھی موقع ہے طالبان ہتھیار پھینک


اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکیم اللہ ہو یا ولی الرحمان،سب کا انجام عبرت ناک ہو گا۔اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کیلئے پاکستان میں اب کوئی جگہ نہیں،اب بھی موقع ہے طالبان ہتھیار پھینک کر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف سی کا انٹیلی جنس کی معلومات کی بیناد پر ٹارگٹ ایکشن جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں فرنٹیئرز کور کی کامیاب کارروائیوں کی بدولت پشاور کے گرد و نواح میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عسکریت پسندوں کی فاٹا سے بھاگ کر ملک کے مختلف حصوں میں پناہ لینے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،اس حوالے سے پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کو چوکنا رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نئے آنے والے کرایہ داروں کو مکمل چھان بین کے بعد ہی مکان کرایہ پر دیں۔


خبر کا کوڈ: 18781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/18781/دہشت-گردوں-کیلئے-پاکستان-میں-کوئی-جگہ-نہیں-حکیم-اللہ-ہو-یا-ولی-الرحمان-سب-کا-انجام-عبرت-ناک-گا-رحمن-ملک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org