1
0
Wednesday 15 Aug 2012 18:02

اسوہ کالج ڈھڈیال (چکوال) کا میٹرک پارٹ ون کا شاندار رزلٹ

اسوہ کالج ڈھڈیال (چکوال) کا میٹرک پارٹ ون کا شاندار رزلٹ
اسلام ٹائمز۔ اسوہ پبلک سکول اینڈ کالج ڈھڈیال (چکوال) نے گزشتہ سال میٹرک کے رزلٹ سے بہتر اور نمایاں رزلٹ دیا ہے۔ جس کے مطابق میٹرک پارٹ ون (نہم ) کے شاندار نتائج کے مطابق نویں جماعت کے طالب علم عمار حسین نے 451 نمبر حاصل کرکے کالج میں پہلی اور علاقہ بھر میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ 25 طلبہ نے 400 سے زائد نمبر اور 20 طلبہ نے 335 سے 360 کے درمیان نمبر حاصل کئے جبکہ سب سے کم نمبر لینے والے طالب علم کی اوسط بھی 70 فیصد رہی۔ ان شاندار نتائج پر جابر بن حیان ؒ ٹرسٹ کے چیئرمین، اسوہ کالج کے ڈائریکٹر، منتظم اعلی اور پرنسپل نے اساتذہ کی محنت اور لگن اور طلبہ کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے مبارک باد پیش کی ہے جبکہ علاقہ کی سماجی، دینی اور دیگر طبقہ ہائے فکر سے وابستہ شخصیات نے ادارہ کے نتائج کو سراہتے ہوئے مزید کامیابیوں کی دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 187834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ماسٹر اکبر ملک اتراء میانوالی
Hungary
سلام جناب FSC part 1 کے داخلے اور فیس شیڈول کا بتا دیں۔
ہماری پیشکش