0
Wednesday 15 Aug 2012 19:35

آزادی اور جمہوریت نیٹو کی بندوق کی نالی کے ذریعے حاصل نہیں ہوسکتی، ڈاکٹر محمود احمدی نژاد

آزادی اور جمہوریت نیٹو کی بندوق کی نالی کے ذریعے حاصل نہیں ہوسکتی، ڈاکٹر محمود احمدی نژاد
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اسلامی تعاون تنظیم کے مکہ مکرمہ میں ہونیوالے غیر معمولی اجلاس میں نہایت واضح، قاطع اور شفاف انداز میں خطے میں رونما ہونیوالی تبدیلیوں کے بارے میں اس منطقے کے سربراہوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دشمن کو آسان نہیں لینا چاہیئے اور اس بات کی طرف بھی توجہ کرنی چاہیئے کہ اس نے تمام مسلمان ممالک کے لئے پروگرام طے کیا ہوا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کدورتیں، شخصی، قومی، قبائلی اور مذہبی اختلافات سر اٹھا رہے ہیں اور پوری طاقت کے ساتھ اپنے اثرات چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ان اختلافات کی وجہ سے آپکو اپنے دشمن کی شادمانی نظر نہیں آتی؟
 
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک دوسرے کی جان کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کو نابود کرنے کے کیلئے اسلحہ اور سرمایہ فراہم کر رہے ہیں۔ جبکہ اصلی دشمن کو فراموش اور اس سلسلے میں سیاسی اقدامات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر احمد نژاد نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ غور کرنا چاہیئے کہ ہماری دشمنی کا رخ کس طرف ہے؟ استکبار اور صہیونسٹ کی طرف یا اپنے ہم وطن دوستوں اور مسلمان بھائیوں کی طرف۔؟
 
انکا کہنا تھا کہ سب کیلئے بنیادی حقوق یعنی آزادی، عدالت اور کرامت کی بنیاد پر ایک ہی صف میں متحد ہو کر دشمن کے سامنے کھڑے ہونے کی بجائے ہم نے ایک دوسرے کے خلاف محاذ آرائی شروع کی ہوئی ہے اور انتہائی غصے کے عالم میں ایک دوسرے کو نابود کرنے کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ اس حقیقت کا اعتراف کرنا پڑ رہا ہے کہ ہم نے اصلی دشمن کو فراموش کر دیا ہے اور ایک دوسرے کی جان کے دشمن ہوگئے ہیں۔ انہوں نے دردمندانہ انداز میں کہا کہ دشمن اس حوالے سے اپنی سازش میں کسی حد تک کامیاب ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر آپ سے درد دل کرنا چاہتا ہوں کہ متاسفانہ ہم سے غفلت ہوئی اور ہم دشمن کے جال میں پھنس گئے ہیں اور بغیر توجہ کئے ایک ایسی بھرپور اور تباہ کن قومی اور مذہبی جنگ کا شکار ہونیوالے ہیں، جو ممکن ہے کہ عشروں تک جاری رہے اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس وقت دشمن کی سازش کے تحت ہم اپنا رول ادا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 187841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش