QR CodeQR Code

عرب حکمران اقتدار کی خاطر فلسطین کے معاملے پر امریکہ کا ساتھ دیتے ہیں، حمید گل

15 Aug 2012 22:13

اسلام ٹائمز: اپنے خصوصی انٹرویو میں آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا کہنا تھا کہ پہلے برطانیہ اسرائیلی کے تحفظ کیلئے آگے تھا، اب یہ ذمہ داری امریکہ نے سنبھال لی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہا ہے کہ مسلمان اور بالخصوص عرب حکمران اپنے اقتدار کو طول دینے کی خاطر امریکہ کے ہاتھوں بلیک میل ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ حکمران فلسطین کے ایشو پر امریکہ کے ساتھ ہیں، افسوس کا مقام یہ ہے کہ فلسطین میں حماس کی عوامی حکومت کو تسلیم نہیں کیا گیا، پہلے برطانیہ اسرائیلی کے تحفظ کیلئے آگے تھا اب یہ ذمہ داری امریکہ نے سنبھال لی ہے، انہوں نے کہا کہ شام کے معاملے پر امریکہ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم بشار الاسد کو عوام کی رائے کا احترام کرنا ہوگا۔

جنرل ریٹائرڈ حمید گل کا تفصیلی انٹرویو جمعرات کی شب کو پبلش کیا جائے گا، جس میں اُن کی زبانی بتائیں گے کہ ‘‘دفاع پاکستان کونسل نیٹو سپلائی روکنے میں کیوں ناکام ہوئی، کونسل کا آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا، کہیں دفاع پاکستان کونسل کا قیام کالعدم تنظیموں کی فعالیت کا باعث تو نہیں بنا، حماس کہاں جائے گی، شام میں امریکہ اور عرب ممالک کے مقاصد کیا ہیں، فلسطین کا مستقبل کیا ہے اور کیا او آئی سی کا اجلاس کوئی خوشبخری لاسکے گا۔


خبر کا کوڈ: 187851

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/187851/عرب-حکمران-اقتدار-کی-خاطر-فلسطین-کے-معاملے-پر-امریکہ-کا-ساتھ-دیتے-ہیں-حمید-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org