0
Thursday 16 Aug 2012 04:48

کامرہ ايئر بيس پر حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق، 6 دہشتگرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری

کامرہ ايئر بيس پر حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار جاں بحق، 6 دہشتگرد ہلاک، سرچ آپریشن جاری
اسلام ٹائمز۔ کامرہ ايئر بيس پر دہشتگردوں نے حملہ کيا ہے۔ سکيورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درميان شديد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ حملے ميں ايئر بيس پر آگ لگ گئی جس پر قابو پا ليا گيا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمانڈوز سے جھڑپ ميں پانچ سے چھ دہشتگرد مارے گئے ہيں۔ سکيورٹی فورسز کے چند اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہيں، ان ميں سے ايک اہلکار کی حالت تشويشناک بتائی جاتی ہے۔

پاک فضائيہ کے ترجمان کے مطابق دہشتگردوں نے پی ايف بيس منہاس پر حملہ کيا ہے اور دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سکيورٹی فورسز نے حملہ آوروں کو آگے بڑھنے سے روک ديا ہے اور اُن کی کوشش ہے کہ دہشتگردوں کو ايک جگہ گھير کر محدود کر ديا جائے۔ ايئر بيس پر موجود طيارے محفوظ ہيں، جبکہ اس بيس پر جے ايف تھنڈر طيارے موجود نہيں ہيں۔ علاقے کو گھيرے ميں لے ليا گيا ہے۔ پوليس، پيرا ملٹري فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ديگر ادارے کے اہلکار بھی علاقے ميں پہنچ گئے ہيں۔

فضائيہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ايک دہشتگرد کی لاش مل گئی ہے، جس کے جسم پر دھماکہ خيز مواد بندھا ہوا تھا۔ سکيورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمانڈوز سے جھڑپ ميں پانچ سے چھ دہشتگرد مارے گئے ہيں، تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصديق نہيں ہوسکی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور جن کی تعداد نو سے دس بتائی جاتی ہے، پنڈ سلمان مکھن کی جانب سے ايئر بيس ميں داخل ہوئے، جو فورسز کی يونی فورم ميں ملبوس ہيں۔

رات 2 بجے سے سکيورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درميان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ حملہ آور دستی بم بھی استعمال کر رہے ہيں۔ غير ملکی خبر رساں ايجنسی کے مطابق دہشتگردوں نے راکٹ لانچروں کا بھی استعمال کيا اور کئی گھنٹوں سے شديد فائرنگ ہو رہی ہے۔ اس ايئر بيس پر تيس کے قريب طيارے موجود ہوتے ہيں۔ وفاقی وزير داخلہ نے تمام ائير پورٹس اور ائير بيس کے اطراف ميں سکيورٹی سخت کرنے کی ہدايت جاري کر دی ہے، جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈي ميں بھی سکيورٹی سخت کرنے کي ہدايت کی گئی ہے۔ دسمبر دو ہزار سات ميں بھی کامرہ ايئر بيس پر خودکش کار بم دھماکے سے ايک اسکول بس کو نشانہ بنايا گيا تھا، جس ميں ايئر بيس ملازمين کے پانچ بچے زخمی ہوگئے تھے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق اٹک میں پاک فضائیہ کے ایئر بییس کامرہ پر شدت پسندوں نے حملہ کر دیا، ذرائع کے مطبق 6 سے 8 دہشتگرد ایئر بیس پر ہونے والے حملے میں شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق دہشتگروں اور ایس ایس جی کمانڈوز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک حملہ آور کی لاش مل گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے خودکش جیکٹیں پہن رکھی ہیں اور دستی بم بھی استعمال کئے۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب فوج سے مدد بھی طلب کر لی گئی جبکہ ایئر فورس ہیڈ کوارٹر میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ رینجرز اور ایف سی کی ٹیموں کو بھی کامرہ طلب کر لیا گیا ہے، جبکہ ایف آئی اے کی فرانزک ٹیم بھی کامرہ روانہ ہو گئی ہے۔ کامرہ ایئر بیس پر حملے کے بعد ملک کے تمام ایئر بیسز کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور پنڈ سلمان مکھن کی جانب سے داخل ہوئے اور ڈھائی بجے ایئر بیس پر حملہ کر دیا۔ کامرہ ایئر بیس پر جے ایف تھنڈر 17 کی اسمبلنگ ہوتی ہے اور ایئر بیس پر 30 سے زائد طیارے ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 187904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش