QR CodeQR Code

حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے امریکی موقف تبدیل نہیں ہوا، وکٹوریہ نولینڈ

16 Aug 2012 06:18

اسلام ٹائمز: واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ امریکا کے پاکستان اور بھارت سے تعلقات اہم ہیں۔ امریکا پاکستان اور بھارت میں روابط بڑھنے کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کے خاتمے کے لئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، سرحد پارحملے روکنے کے لئے پاکستان، افغانستان اور ایساف میں مزید تعاون کی ضرورت ہے۔
واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے میڈیا کو بتایا کہ حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے امریکی موقف تبدیل نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا حقانی نیٹ ورک کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے پر غور کررہا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہاکہ امریکا کے پاکستان اور بھارت سے تعلقات اہم ہیں۔ امریکا پاکستان اور بھارت میں روابط بڑھنے کا خیرمقدم کرتا ہے اور اس سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 187914

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/187914/حقانی-نیٹ-ورک-کے-حوالے-سے-امریکی-موقف-تبدیل-نہیں-ہوا-وکٹوریہ-نولینڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org