0
Thursday 16 Aug 2012 14:27

شیعہ علماء کونسل نے جمعہ الوداع کو یوم القدس کی ریلیوں کا اعلان کر دیا

شیعہ علماء کونسل نے جمعہ الوداع کو یوم القدس کی ریلیوں کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی نے 17 اگست کو بیت القدس پر اسرائیل کے قبضہ کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے، لاہور پریس کلب میں حافظ کاظم رضا نقوی، توقیر حسین بابا، سید آصف علی زیدی، سید شبیر حسین نقوی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر 17 اگست کو تحصیل کی سطح پر اسرائیل اور امریکہ کے خلاف ریلیاں نکالی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ لاہور میں لاہور پریس کلب سے پی آئی اے آفس تک قدس کی آزادی کے لئے ریلی نکالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے، عوام کی حفاظت کرنے کی بجائے دہشت گردوں کی حفاظت کی جا رہی ہے، پولیس ان دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی بجائے انہیں تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں اور قانون کا راستہ اختیار کرتے ہوئے ہی ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد کھلے عام پھر رہے ہیں، ملک کا امن تباہ کرنے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، سپاہ صحابہ کی ملی یک جہتی کونسل میں جگہ نہیں، وہ اس اتحاد کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملی یک جہتی کونسل کے ذریعہ ملک میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ملی یک جہتی کا پلیٹ فارم اتحاد امت کیلئے بہترین پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے القدس کے حوالے سے کہا کہ پنجاب حکومت ہماری ریلی کیلئے سکیورٹی کا خصوصی انتظام کرئے اور ہم تمام مسلمانوں کو اپنی ریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 188013
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش