0
Thursday 16 Aug 2012 16:55

لاہور میں یوم القدس کے دو مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

لاہور میں یوم القدس کے دو مرکزی جلوس برآمد ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، علما ء امامیہ، مدارس دینیہ اور تحریک آزادی قدس کے زیراہتمام یوم القدس کا مرکزی جلوس اسلام پورہ سے کربلا گامے تک نکالا جائے گا، جس میں ہزاروں مرد، خواتین، بچے اور بوڑھے شریک ہوں گے۔ دوسری جانب شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام القدس ریلی لاہور پریس کلب سے برآمد ہو گی جو ایجرٹن روڈ سے ہوتی ہوئے پنجاب اسمبلی کے ساتھ واقع پی آئی اے کے آفس کے سامنے اختتام پذیر ہو گی جس سے علمائے کرام اور دیگر مقررین خطاب کریں گے۔

ایم ڈبلیو ایم لاہور کے ترجمان مظاہر شگری کا کہنا ہے کہ یوم القدس کا مقصد دنیا بھر کے انسانی حقوق کے علمبرداروں کو یہ باور کرانا ہے کہ نہتے مسلمانوں پر اسرائیلی درندوں کے مظالم مغرب کے نام نہاد مہذب معاشرے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانان عالم یہ جان لیں کہ یہود و نصاری ٰ کبھی بھی ہمارے خیر خواہ نہیں ہو سکتے بلکہ یہ کوئی بھی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے جس میں مسلمانوں پر ظلم و بربریت کا موقع ملے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، یگانگت سے ان شیطانی طاقتوں سے مقابلہ کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 188062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش