QR CodeQR Code

لاہور میں یوم القدس کے دو مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

16 Aug 2012 16:55

اسلام ٹائمز:مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او سمیت دیگر تنظیمیں اسلام پورہ سے کربلا گامے شاہ جبکہ شیعہ علماء کونسل لاہور پریس کلب سے پی آئی اے آفس تک ریلی نکالیں گی، تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، علما ء امامیہ، مدارس دینیہ اور تحریک آزادی قدس کے زیراہتمام یوم القدس کا مرکزی جلوس اسلام پورہ سے کربلا گامے تک نکالا جائے گا، جس میں ہزاروں مرد، خواتین، بچے اور بوڑھے شریک ہوں گے۔ دوسری جانب شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام القدس ریلی لاہور پریس کلب سے برآمد ہو گی جو ایجرٹن روڈ سے ہوتی ہوئے پنجاب اسمبلی کے ساتھ واقع پی آئی اے کے آفس کے سامنے اختتام پذیر ہو گی جس سے علمائے کرام اور دیگر مقررین خطاب کریں گے۔

ایم ڈبلیو ایم لاہور کے ترجمان مظاہر شگری کا کہنا ہے کہ یوم القدس کا مقصد دنیا بھر کے انسانی حقوق کے علمبرداروں کو یہ باور کرانا ہے کہ نہتے مسلمانوں پر اسرائیلی درندوں کے مظالم مغرب کے نام نہاد مہذب معاشرے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلمانان عالم یہ جان لیں کہ یہود و نصاری ٰ کبھی بھی ہمارے خیر خواہ نہیں ہو سکتے بلکہ یہ کوئی بھی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے جس میں مسلمانوں پر ظلم و بربریت کا موقع ملے، ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد، یگانگت سے ان شیطانی طاقتوں سے مقابلہ کرنا ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 188062

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/188062/لاہور-میں-یوم-القدس-کے-دو-مرکزی-جلوس-برآمد-ہوں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org