QR CodeQR Code

سپریم کورٹ آئین کی بالادستی کیلئے فیصلوں پر فیصلے سناتی رہے گی، چیف جسٹس

17 Aug 2012 00:03

اسلام ٹائمز:سبکدوش ہونے والے جسٹس شاکر اللہ جان کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تین نومبر کے تاریخ ساز عدالتی فیصلے نے قومی دھارا تبدیل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ آمر وقت کے سامنے ڈٹ جانے والے ججوں میں جسٹس شاکر اللہ جان بھی شامل تھے۔ آئینی انحراف کی مزاحمت کرنے پر جسٹس شاکر اللہ جان کا کردار لائق تحسین ہے۔ انھوں نے کہا کہ ماضی پر نظر ڈالنے سے فخر محسوس ہوتا ہے۔ آج کی متحرک عدلیہ کے باعث دیگر ادارے بھی مضبوط ہورہے ہیں۔ تین نومبر کے تاریخ ساز فیصلے نے قومی دھارے کا رخ تبدیل کر دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ موجودہ پارلیمنٹ نے بھی تین نومبر کے غیر آئینی اقدامات کی توثیق نہیں کی۔ اٹھارویں ترمیم میں کسی غیرآئینی اقدام کو تحفظ نہیں دیا گیا۔ پارلیمنٹ کے اس اقدام سے جمہوری ڈھانچہ مضبوط ہوا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے سپریم کورٹ مکمل طور پر سرگرم ہے۔ آئین کی بالادستی کیلئے فیصلوں پر فیصلے سناتے رہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 188129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/188129/سپریم-کورٹ-آئین-کی-بالادستی-کیلئے-فیصلوں-پر-فیصلے-سناتی-رہے-گی-چیف-جسٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org