0
Friday 17 Aug 2012 16:23

کامرہ ایئر بیس پر دہشتگردانہ حملے میں بھارت کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، حافظ سعید

کامرہ ایئر بیس پر دہشتگردانہ حملے میں بھارت کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعتہ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کامرہ ایئر بیس پر حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی اس واردات میں بھارت اور امریکہ کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، منظم سازشوں اور منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کی اہم تنصیبات اور اداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، بھارت و امریکہ پاکستان میں خونی کھیل کھیل کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں، وطن عزیز پاکستان سے غیر ملکی قوتوں کی مداخلت ختم کئے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا اور بھارت کی دوستیاں نبھا کر آج ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پاکستان کی حساس ترین تنصیبات اور ملک کا کوئی شہر اور ادارہ دہشت گرد حملوں سے محفوظ نہیں ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پالیسیاں تبدیل کرکے دوست اور دشمن میں واضح فرق ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا، بھارت کی پاکستان میں مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، افغانستان میں انڈیا نے ٹریننگ سنٹرز کھول رکھے ہیں جہاں سے دہشت گردوں کو تربیت دیکر پاکستان بھجوایا جارہا ہے جو بلوچستان، سندھ و دیگر علاقوں میں تخریب کاری کے علاوہ حساس اداروں اور اہم تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خود کئی مرتبہ اس بات کا اعتراف کر چکی ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تربیت یافتہ ایجنٹ پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہیں لیکن افسوسناک بات ہے کہ بھارت و امریکہ کی ناراضگی کے ڈر سے حکمران ان کا نام تک لینے کو تیار نہیں ہیں۔
 
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھارت و امریکہ کی بڑھتی ہوئی مداخلت پر پوری قوم میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے، جب تک ملک سے بیرونی قوتوں کی مداخلت ختم نہیں کی جاتی پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں پر قابو پانا ممکن نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 188160
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش