QR CodeQR Code

ماہ رمضان ہمیں مسلسل نیکیوں کو بجا لانے کا درس دیتا ہے، ارشد سعید کاظمی

17 Aug 2012 16:26

اسلام ٹائمز: ممتاز عالم دین اور حامد سعید کاظمی کے بھائی نے محفل شبینہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوش نصیب وہ شخص ہوتا ہے جو اس ماہ مبارک میں قرآن پاک پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین صاحبزادہ ارشد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں اللہ تعالی نے قرآن پاک کا نزول فرمایا اور اسی مقدس مہینہ میں انسان کو بخشش کیلئے ساعتیں بھی میسر فرمائی ہیں، ماہ رمضان ہمیں مسلسل نیکیوں کو بجا لانے کا درس دیتا ہے، خوش نصیب وہ شخص ہوتا ہے جو اس ماہ مبارک میں قرآن پاک پڑھنے اور سننے کی سعادت حاصل کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 42 بخاری کالونی ملتان میں سالانہ دوسری محفل شبینہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر صاحبزادہ ناصر میاں، حافظ بقا محمد نے بھی خطاب کرتے ہوئے قرآن سننے کی سعادت حاصل کرنے والوں کو خوش نصیب قرار دیا۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں کئے جانے والے اعمال کا تسلسل دیگر 11 مہینوں میں بھی جاری رہنا چاہیے، محفل شبینہ میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری منیر احمد نے حاصل کی جبکہ ڈاکٹر آفتاب احمد، مغیث احمد، شہزاد رشید، طارق نعیم شاہ، توصیف احمد، زبیر سلیم، سلیم اختر، طلحہ بیگ، عاطف انجم، اسد علی، احمد لیاقت اور راحیل سرور نے بھی اس پرنور محفل میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 188162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/188162/ماہ-رمضان-ہمیں-مسلسل-نیکیوں-کو-بجا-لانے-کا-درس-دیتا-ہے-ارشد-سعید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org