0
Friday 20 Mar 2009 11:43

غزہ: اسرائیلی حملے میں ۲ فسلطینی شہید، سابق نائب وزیراعظم سمیت حماس کے ۲۰ ارکان گرفتار

غزہ: اسرائیلی حملے میں ۲ فسلطینی شہید، سابق نائب  وزیراعظم سمیت حماس کے ۲۰ ارکان گرفتار
غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں دو فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ مغربی کنارے میں چھاپے مار کر فلسطین کے سابق نائب وزیراعظم اور ارکان پارلیمنٹ سمیت حماس کے ۲۰ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے علی الصبح غزہ کے وسطی علاقے میں حملہ کیا جس میں الفتح کے عسکری ونگ الاقصیٰ بریگیڈ کے دو ارکان شہید ہو گئے۔ ادھر مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے چھاپے مار کر حماس کے متعدد رہنمائوں اور ارکان کو گرفتار کر لیا جن میں سابق نائب وزیراعظم ناصر شاہر، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر شامل ہیں۔ اسرائیلی کارروائیوں کو حماس کی قید میں اسرائیلی فوجی کی رہائی کیلئے دبائو قرار دیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوجی حکام نے ۲۰ فلسطینیوں کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش