0
Friday 17 Aug 2012 12:19

جمعة الوداع کو يوم القدس کے طور پر منايا جائے گا، ملک بھر ميں سکيورٹی کے سخت اقدامات

جمعة الوداع کو يوم القدس کے طور پر منايا جائے گا، ملک بھر ميں سکيورٹی کے سخت اقدامات
اسلام ٹائمز۔ جمعة الوداع آج عقيدت و احترام سے منايا جائے گا، ملک بھرميں فرزندان اسلام آج جمعة الوداع کو انتہائی عقيدت و احترام سے منائيں گے۔ اس موقع پرسکيورٹی کے سخت اقدامات کيے گئے ہيں۔ برکتوں، رحمتوں اور مغفرت کا مہينہ رمضان المبارک کا جمعتہ الوداع آج ہے اس موقع پرملک بھر کی چھوٹی بڑی مساجد ميں نمازجمعہ کے روح پرور اجتماعات ہوں گے۔ جس ميں ملک کی سلامتی، امن و امان، استحکام اورخوشحالی کيلئے خصوصی دعائيں مانگی جائيں گی۔ ہرسال کی طرح جمعة الوداع کو يوم القدس کے طور پر منايا جائے گا۔ بعد نمازجمعہ مختلف مذہبی تنظيموں کی جانب سے القدس ريلياں نکالی جائيں گی۔ سيمينارز اور ديگر تقريبات کا انعقاد بھی کيا جائيگا۔ جمعة الوداع  کے موقع پر کراچی اور لاہورسميت تمام شہروں ميں سکيورٹی کے سخت اقدامات کيے گئے ہيں۔ ريليوں کی گزرگاہوں پر پوليس اہلکار تعينات ہوں گے۔
 
ملک بھر کی طرح کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، میں بھی جمعة الوداع پر شہر بھر کی مساجد میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ شہر قائد سمیت لاہور، اسلام آباد، پشاور میں جمعة الوداع کے موقع پر جامع مساجد کی سکیورٹی کے لئے مساجد کے باہر پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ حساس مقام میں پولیس اور رینجرز کا گشت بڑھا دیا گیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ جامع مساجد میں نماز کے لئے آنے والوں کی جانچ پڑتال کے فرائض مساجد کی انتظامیہ کے افراد انجام دیں گے۔ پولیس اہلکار مساجد کے باہر نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 188202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش