QR CodeQR Code

شیعہ علماء کونسل نے آئی ایس او کی یوم القدس ریلی میں شمولیت کا اعلان کر دیا

17 Aug 2012 13:48

اسلام ٹائمز: ایس یو سی پنجاب کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پریس کلب سے نکالی جانیوالی ریلی باہمی مشاورت کے بعد منسوخ کی گئی، لہذٰا مرکزی ریلی اسلام پورہ تا کربلا گامے شاہ میں تمام ملی تنظیموں کے ساتھ شریک ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر عباس علوی کے مطابق آج جمعۃ الوداع  17 اگست 2012ء کو پریس کلب تا پی آئی اے آفس تک نکالی جانے والی القدس ریلی باہمی مشاورت کے بعد منسوخ کر دی گئی ہے۔ لہذٰا مرکزی ریلی اسلام پورہ تا کربلا گامے شاہ میں تمام ملی تنظیموں کے ساتھ شریک ہوں گے۔ اپنے بیان میں علامہ مظہر عباس علوی نے کہا کہ ہم قوم کو منتشر نہیں کرنا چاہتے، باہمی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ایس او اور مجلس وحدت مسلمین سمیت دیگر ملی جماعتوں کی جانب سے نکالی جانے والی القدس ریلی میں ہی شرکت کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 188216

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/188216/شیعہ-علماء-کونسل-نے-آئی-ایس-او-کی-یوم-القدس-ریلی-میں-شمولیت-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org