0
Friday 17 Aug 2012 15:12

کامرہ ائیر بیس پر حملہ کے بعد پنجاب پولیس کی چھٹیاں منسوخ

کامرہ ائیر بیس پر حملہ کے بعد پنجاب پولیس کی چھٹیاں منسوخ
اسلام ٹائمز۔ کامرہ ائیر بیس پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد پنجاب بھر کے پولیس افسران اور ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر پر امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے، شرپسند عناصر پر کڑی نظر، فرزندان اسلام کو اپنی مذہبی رسومات و نماز عید کی ادائیگی کے دوران مکمل تحفظ کی فراہمی اور سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے صوبہ بھر کے تمام پولیس افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عیدالفطر کے موقع پر اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہیں۔

لاہور پولیس کے ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ تمام پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عیدالفطر کے سلسلہ میں فول پروف سکیورٹی پلان مرتب کریں اور عیدالفطر کی نماز کی ادائیگی تک سکیورٹی کے تمام امور کی مسلسل مانیٹرنگ کریں تاکہ کسی جگہ پر کسی لیپس کا کوئی خدشہ نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عید گاہوں، مساجد و دیگر عبادت گاہوں کے قرب و جوار میں باوردی پولیس ملازمین کے ساتھ ساتھ سادہ لباس میں ملبوس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی تعینات کریں تاکہ کسی شرپسند کو بدامنی پھیلانے کا موقع نہ مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 188241
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش