QR CodeQR Code

ملتان، ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا کراچی دھماکہ کیخلاف آج احتجاج کا اعلان

17 Aug 2012 18:42

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری اطلاعات مولانا سید ثقلین نقوی نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ آج رات 8 بجے ملتان پریس کلب کے سامنے کراچی کے سانحہ کیخلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن نے کراچی میں القدس ریلی میں شرکت کیلئے جانے والے نوجوانوں کی بس پر بم حملے کیخلاف آج رات 8 بجے پریس کلب کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری اطلاعات مولانا سید ثقلین نقوی نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ آج رات 8 بجے ملتان پریس کلب کے سامنے کراچی کے سانحہ کیخلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ تسلسل کیساتھ شیعان حیدر کرار (ع) کا قتل عام حکومت اور دیگر ذمہ دار اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 188284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/188284/ملتان-ایم-ڈبلیو-اور-ا-ئی-ایس-او-کا-کراچی-دھماکہ-کیخلاف-ا-ج-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org