0
Friday 17 Aug 2012 21:57

فلسطین کی مکمل آزادی اور صہیونیوں کے انخلا تک چین سے نہیں بٹھیں گے، مقررین القدس ریلی

فلسطین کی مکمل آزادی اور صہیونیوں کے انخلا تک چین سے نہیں بٹھیں گے، مقررین القدس ریلی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام اسلام پورہ سے کربلا گامے شاہ تک القدس ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما ابوذر مہدی نے کی۔ القدس ریلی سے علامہ سید جواد نقوی، علامہ عبدالخالق اسدی، ناصر عباس، امجد کاظمی ایڈووکیٹ، احمد رضا خان، لال مہدی اور سید علی طاہر موسوی نے خطاب کیا۔
 
ریلی میں خواتین، بچوں، نوجوانوں اور بزرگوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ شرکائے ریلی نے حزب ﷲ، فلسطین، اور آئی ایس او پاکستان کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ مائیں اپنے شیر خوار بچوں کے ہمراہ خصوصی طور پر ریلی میں شریک تھیں۔ ریلی میں چھوٹے بچوں کے ایک مسلح دستہ نے بھی شرکت کی۔ جنہوں نے کھلونا بندوقیں اٹھا کر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔ 

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کے لئے پاکستانی عوام متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری مسلم دنیا یوم القدس منایا جا رہا ہے۔ اور استعمار دیکھ لے کہ امام خمینیؒ کے حکم پر پوری دنیا میں مردہ باد اسرائیل و امریکہ کے نعرے بلند ہو رہے ہیں۔ ان کا کہن تھا کہ القدس ریلی میں شریک شیر خوار بچے اس بات کا اعلان ہے کہ ہماری مائیں فلسطین کی آزادی کے لئے اپنے علی اصغر قربان کرنے پر آمادہ ہیں۔
 
مقررین نے کہا کہ حالیہ سانحہ چلاس، گزشتہ برسوں کوئٹہ میں ہونے والی یوم القدس ریلی پر بم دھماکے کی کڑی ہے۔ اس کے ذریعے پاکستان کے مسلمانوں کو قبلہ اول اور مستضعفین جہاں سے اظہار یکجہتی سے روکنے کی مذموم اور ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے حمایت مظلومین فلسطین کے جرم میں اپنے جوانوں اور بزرگوں کے جنازے مسلسل اٹھائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ استعمار یہ نہ سمجھے کہ سانحہ کوئٹہ اور سانحہ چلاس کے بعد ہم حمایت فلسطین سے دستبردار ہوں گے۔ ہم خون کے آخری قطرے تک خط ولایت فقیہہ سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 

مقررین نے کہا کہ اسرائیل کی نابودی کا وقت آچکا ہے اور بہت جلد اسرائیل دنیا کے نقشہ سے مٹ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک میں اسلامی بیداری کی لہر اسرائیل کو ملیا میٹ کر دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ برما میں مسلمانوں پر مظالم اور اسلامی تحریکوں کو کچلنے کے لئے سامراج کی آلہٰ کار حکومتوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

رہنماوں نے کہا کہ شام میں جاری کشیدگی کے پیچھے بھی امریکہ و اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ شام کے عوام اور حکومت کو فلسطینی بھائیوں کی حمایت کی سزا دی جارہی ہے۔ انہوں کہا کہ عرب حکمران استعمار کے آلٰہ کار بن کر مسلم امہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ان کے اقتدار کا سورج بہت جلد غروب ہونے والا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ ہے کہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کی جائے، بیت القدس کو مکمل طور پر کھول دیا جائے اور صیہونی فلسطین سے فوری طور پر نکل جائیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی القدس امام خمینی ؒ کے فرمان پر یہ اعلان کرتی ہے کہ فلسطین کے مظلوم مسلمان تنہا نہیں بلکہ پوری دنیا کے غیور مسلمان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم فلسطین کی مکمل آزادی اور صیہونیوں کے انخلا تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے لئے آواز بلند کی جائے، اقوام متحدہ سمیت دیگر اداروں کو مجبور کیا جائے کہ وہ فلسطین کی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں۔
 
مقرریں نے کہا کہ یہ شہادتیں بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوں گی،  انشا اللہ امام خمینی ؒ کے حکم پر چلتے ہوئے حزب ﷲ لبنان کی طرح فلسطین کے مظلوم عوام اسرائیل کو توہین آمیز شکست سے دو چار کریں گے۔ ریلی کے آخر میں امریکہ و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 188305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش