0
Saturday 18 Aug 2012 02:29

کامرہ میں مارے گئے 4 حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے، رحمان ملک

کامرہ میں مارے گئے 4 حملہ آور کی شناخت ہوگئی ہے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی ہر واردات کی کڑیاں شمالی اور جنوبی وزیرستان سے جا ملتی ہیں، دہشت گرد پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں، مستقبل میں ان علاقوں میں کارروائی کا فیصلہ حکومت کرے گی۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عیدالفطر کے موقع پر کارروائیاں کرسکتے ہیں، اس حوالے سے چاروں صوبوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ کامرہ میں ہونے والے حملے کے حوالے سے بھی وزارت داخلہ نے الرٹ جاری کیا تھا، کامرہ بیس پر حملہ سیکیورٹی اداروں کی غفلت نہیں، سیکیورٹی پر معمور ادارے اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور انکی بروقت کارروائی کی وجہ سے بہت بڑا نقصان نہیں ہوا۔

دوسری طرف منہاس ائیر بیس پر ہونے والے حملہ کے حوالے سے پاک فضائیہ کی تحقیقاتی ٹیم نے بھی اپنا کام شروع کر دیا ہے اور وہاں موجود مختلف افسران اور جوانوں کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں جبکہ پولیس نے بھی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے دو ایف آئی آرز درج کرلی ہیں اور دہشت گردی کے اس واقعہ کے زمہ داران کی نشاندہی کی کوشش جاری ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق، وفاقي وزير داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کامرہ واقعے ميں مارے گئے 4 دہشت گردوں کي شناخت ہو گئي ہے، چاروں دہشت گرد پاکستانی تھے، پاکستان اور امريکا شمالی وزيرستان ميں کوئی مشترکہ آپريشن نہيں کر رہے۔ اسلام آباد ميں امن و امان سے متعلق اعلی سطح کے اجلاس کے بعد ميڈيا کو بريفنگ ميں رحمان ملک نے بتايا کہ کامرہ واقعے ميں مارے گئے دہشت گردوں نے وزيرستان ميں تربيت حاصل کي تھي۔ رحمان ملک نے کہا کہ عيد الفطر پر بھي ملک ميں دہشت گردي کا خطرہ موجود ہے، حکومت دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائي جاري رکھے گي۔ انہوں نے وزيرستان ميں امريکا کے ساتھ کسی مشترکہ آپريشن کي بھی ترديد کي۔ وفاقی وزير داخلہ نے بتايا کہ وہ مانسہرہ بس فائرنگ واقعہ ميں ملوث کچھ افراد تک پہنچ چکے ہيں، يہ فرقہ واريت نہيں بلکہ دہشت گردي تھي۔ وفاقی وزير داخلہ رحمان ملک نے مغربی ميڈيا کے پروپيگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ايٹمی اثاثے مکمل طور پر محفوظ ہيں۔ انہوں نے کہا کہ غير ملکی سفارتکار بغير اجازت اپنے سفارتی علاقے سے باہر سفر نہ کريں۔
خبر کا کوڈ : 188306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش