QR CodeQR Code

راولپنڈی، واہ کینٹ میں سرچ آپریشن، 40 افراد گرفتار

18 Aug 2012 12:14

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق پولیس نے مہمان آئے ہوئے افراد کی بھی چھان بین کی۔ جن مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے وہ اپنی شناختی دستاویزات پیش نہیں کر سکے۔


اسلام ٹائمز۔ کامرہ ایئر بیس حملے کے بعد ممکنہ دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر راولپنڈی کے نواحی علاقے واہ کینٹ میں پولیس نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے سرچ آپریشن کے دوران چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جن میں پانچ غیر ملکی باشندے بھی شامل ہیں جن کا تعلق افغانستان سے بتایا جارہا ہے۔ سحری کے وقت اچانک شروع ہونے والے سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے واہ کینٹ کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر افراد کی چھان بین کی اور ان کے کوائف جمع کئے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مہمان آئے ہوئے افراد کی بھی چھان بین کی۔ جن مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے وہ اپنی شناختی دستاویزات پیش نہیں کر سکے جبکہ ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر راولپنڈی کے حساس علاقوں سمیت مختلف رہائشی اور تجارتی علاقوں میں پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ان علاقوں میں گھر گھر سرچ آپریشن کریں۔


خبر کا کوڈ: 188476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/188476/راولپنڈی-واہ-کینٹ-میں-سرچ-آپریشن-40-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org