0
Saturday 18 Aug 2012 20:08

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد، فوری اطلاق ہوگا

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد، فوری اطلاق ہوگا
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کو روکنے میں ناکامی کے بعد موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان وقار مہدی کے مطابق کراچی کے حالات کو دیکھتے ہوئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 21 اگست تک عائد رہے گی تاہم بچے، خواتین، بزرگ اور صحافیوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ شب سے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، کل رات سے اب تک 11 افرادر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

قبل ازیں سندھ حکومت کی جانب سے آج رینجرز کے خصوصی اختیارات میں بھی چھٹی بار تین ماہ کے لئے توسیع کردی گئی ہے۔ عید سے ایک روز قبل حکومت کے اس فیصلے پر شہریوں نے سخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے حکومت کی نااہلی اور ظالمانہ اقدام قرار دیا۔ شہریوں نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ حکومت ٹارگٹ کلرز کو پکڑنے میں ناکامی کا بدلہ عوام سے لے رہی ہے جبکہ مذکورہ فیصلے سے ایک بار پھر حکومت نے پولیس کو عوام سے رشوت لینے کے لئے موقع فراہم کردیا ہے اور ٹرانسپورٹ مافیا کی چاندی کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 188635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش